کراچی :مقتول کی بیوی کو اغوا کرنے کا معاملہ حل ہو گیا

Feb 28, 2021 | 12:05:PM
کراچی :مقتول کی بیوی کو اغوا کرنے کا معاملہ حل ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی ضیاء کالونی میں گھر پر حملے کے بعد ملزموں کی جانب سے مقتول کی بیوی کو اغوا کرنے کا معاملہ حل ہوگیا، خاتون حملے کے بعد پڑوسی کے گھر میں چھپ گئی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتول عبدالستار کی بیوی کو ملزم اغوا کرکے نہیں لے گئے تھے بلکہ گھر پر حملے کے بعد وہ پڑوس کے ایک گھر میں چھپ گئی تھی اور اگلے روز اپنے کرائے دار کو فون کرکے بتایا۔فرزانہ کی مقتول سے دوسری اور پسند کی شادی تھی سابق شوہر سے اس کے 3بچے ہیں، فرزانہ کے مقتول شوہر کو اس کے سابق شوہر نے قتل کیا  کیونکہ اس کو شک تھا کہ عبدالستار نے بہلا پھسلا کر فرزانہ کو اس سے طلاق دلوائی ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل کورنگی ضیاء کالونی میں گھر پر حملے کے نتیجے میں سریوں کے وار سے عبدالستار جاں بحق جبکہ اسکی والدہ اور بہن زخمی ہوگئی تھی۔