امریکا: جارجیا میں چھوٹا طیارہ حادثہ کا شکار، 3 افراد ہلاک

Feb 28, 2021 | 11:11:AM
امریکا: جارجیا میں چھوٹا طیارہ حادثہ کا شکار، 3 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا کی ریاست جارجیا  میں ایک سنگل انجن طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنگل انجن طیارہ گنیس ولے سے فلوریڈا میں ڈائٹونا بیچ کے لئے روانہ ہوا تھا لیکن پرواز کے کچھ دیر بعد گنیس ولے کے مضافاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ تاہم طیارہ گرنے کی وجوہات بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کارروائی شروع کر دی۔