مولانا طارق جمیل کی طبیعت کیسی ہے؟ ہسپتال سے پیغام جاری کردیا

Dec 28, 2022 | 22:27:PM
دل کی تکلیف، کینیڈا، مولانا طارق جمیل، تصویر،
کیپشن: مولانا طارق جمیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دل کی تکلیف کے باعث کینیڈاکے ہسپتال میں زیرعلاج مولانا طارق جمیل کی تصویر سامنے آگئی ۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹراکاﺅنٹ پر تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ روبصحت دکھائی دے رہے ہیں، مولاناطارق جمیل نے تصویر کیساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاو¿ں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے، تین دن مزید ہسپتال میں ڈاکٹرز کے زیر نگہداشت رہنے کے بعد انشا اللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا، مزید دعاؤں کی درخواست ہے۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کی آڈیو لیکس کا معاملہ، ایک شخص گرفتار