کورونا سے مزید3افراد جان بحق۔۔ 291 نئے کیس رپورٹ

Dec 28, 2021 | 09:42:AM
کورونا سے تین مزید افراد جاں بحق
کیپشن: کورونا وائرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کورونا وائرس سے مزید3افراد جاں بحق ہو گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے  مزید 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 291 نئے کیسرپورٹ ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 912ہو گئی ۔

این سی او سی  کی جانب سےجاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 291 کورونا کیسز رپورٹ  ہونے سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار6ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق41 ہزار869کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد رہی۔

 یہ بھی پڑھیں:والدین کو گھر سے نکالنے پر بچے کو 1سال قید ہو گئی‘لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
 واضح رہے کہ کورونا کے باعث  پنجاب میں ابتک 13 ہزار 66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 663، خیبرپختونخوا 5 ہزار 922، اسلام آباد 966، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ80 ہزار 901، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 247، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار670،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار502، بلوچستان میں 33 ہزار 625، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیکس چور تاجر۔۔گھر سے برآمد ہونیوالے نوٹ گنتے مشین تھک گئیں۔۔ مزدور بلانے پڑے