بھارت کشمیری نوجوانوں کو شہید کرکے دہشتگرد بنا کر پیش کرتا ہے : وزیرخارجہ

Dec 28, 2020 | 15:21:PM
 بھارت کشمیری نوجوانوں کو شہید کرکے دہشتگرد بنا کر پیش کرتا ہے : وزیرخارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے۔مقتولین کو دہشت گرد دکھا کر جھوٹے مقدمات درج کیے جاتے ہیں، اب دنیا بھارتی عزائم کو سمجھ چکی ہے۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا  کشمیری نوجوانوں پر بھارتی مظالم اور ظلم و بربریت  پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں میں خوف پھیلارہی ہیں۔کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، آنکھوں میں دھول جھونکنے کےلیے مقتولین کو دہشتگرد بناکر پیش کیا جاتا ہے۔