رینجرز اہلکاروں کی رشوت کے الزام سے متعلق اپیل خارج

Dec 28, 2020 | 11:13:AM
رینجرز اہلکاروں کی رشوت کے الزام سے متعلق اپیل خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رشوت لینے کے جرم میں سب انسپکٹر امجد کو 90 ہزار روپے اور حوالدار رمضان کو 9 لاکھ روپے بدعنوانی پر برطرفی کردیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی سپریم کورٹ نے رینجرز کے 2 اہلکاروں کی رشوت اور مالی بدعنوانی کے الزام سے متعلق اپیل خارج کردی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے روبرو رینجرز کے 2 اہلکاروں کی رشوت اور مالی بد عنوانی کے الزام کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

واضح رہے کہ عدالت نے رینجرز اہلکاروں سب انسپکٹر امجد اور حوالدار رمضان کی اپیل خارج کردی۔ سب انسپکٹر امجد پر 90 ہزار روپے رشوت لینے پر محکمہ نے نکال دیا تھاجبکہ حوالدار رمضان کو 9 لاکھ روپے مالی بدعنوانی کرنے پر محکمہ سے نکال دیا تھا۔