پنڈی بھٹیاں؛ پُھلیاں کھانے سے 3بچے دم توڑ گئے، دو کی حالت تشویشناک 

Aug 28, 2025 | 19:49:PM
پنڈی بھٹیاں؛ پُھلیاں کھانے سے 3بچے دم توڑ گئے، دو کی حالت تشویشناک 
کیپشن: ایمبولینس،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر عباس)پنڈی بھٹیاں میں چاول کی پُھلیاں کھانے سے 3بچے دم توڑ گئے، دو بچوں کی حالت تشویشناک جبکہ ایک بچی سٹیبل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں کوٹ نکہ میں پُھلیاں کھانے سے 6 بچوں کی حالت غیر ہوئی۔

غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق تین بچے الائیڈ ہسپتال ریفر کے دوران راستے میں دم توڑ گئے۔دو بچے انتہائی سیریس حالت میں ہیں جبکہ ایک بچی کی حالت خطرے  باہر بتائی جا رہی ہے۔

بچوں کا تعلق خانہ بدوش فیملی سے ہے۔لواحقین کے مطابق بچوں نے چاول والی پُھلیاں کھائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سکول 4 روز کیلئے بند