کیریبیئن لیگ، شیفرڈ کا منفرد کارنامہ، ایک گیند پر 22 رنز بنالیے

Aug 28, 2025 | 11:08:AM
کیریبیئن لیگ، شیفرڈ کا منفرد کارنامہ، ایک گیند پر 22 رنز بنالیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ویسٹ انڈین آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ نے کیریبین پریمیئر لیگ میں حیران کن کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک ہی قانونی گیند پر تین چھکے لگاکر 22 رنز بنا دیے۔

یہ منفرد لمحہ گیانا ایمیزون واریئرز اور سینٹ لوشیا کنگز کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔

میچ کا پندرہواں اوور کرنے والے بولر اوشانے تھامس نے متعدد نوبالز اور وائیڈ بال کیں۔ اوور کی تیسری گیند پر شیفرڈ ایکسٹرا کور پر کیچ آؤٹ ہوگئے تاہم وہ نو بال قرار پائی۔

اگلی گیند وائیڈ قرار دیے جانے پر فری ہٹ برقرار رہی۔ اس کے بعد تھامس نے مزید دو مسلسل نو بالز کیں جن پر شیفرڈ نے دو لگاتار چھکے جڑ دیے۔

پھر اس کے بعد لیگل گیند پر بھی چھکا لگا دیا، یوں  مجموعی طور پر ایک قانونی گیند پر 22 رنز بنے۔

یہ بھی پڑھیں:یورپی ملک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی 

واضح رہے کہ شیفرڈ نے 34 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم ان کی ٹیم فتح حاصل نہ کرسکی۔