ای او بی آئی پنشنرز کیلئے خوشخبری، پنشن میں ہونیوالا اضافہ یکم ستمبر کو ملے گا 

Aug 28, 2025 | 10:32:AM
ای او بی آئی پنشنرز کیلئے خوشخبری، پنشن میں ہونیوالا اضافہ یکم ستمبر کو ملے گا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ای او بی آئی پنشنرزکیلئے خوشخبری ہے کہ جنوری سے پنشن میں ہونے والا اضافہ تمام پنشنرز کو اگست کی پنشن کے ساتھ بمہ واجبات یکم ستمبر کو ملے گا۔

اولڈ ایج بینیفٹ میں جو بنیادی پنشن میں 1500 روپے اضافہ کیا گیا تھا وہ تمام واجبات کے ساتھ ستمبر کی پنشن میں تمام پنشنرز کو ملے گا۔ 

اس سلسلے میں ای او بی آئی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ستمبر کو ملنے والی پنشن میں تمام بقایا جات کے ساتھ پنشن مل جائےگی۔ 

ای او بی آئی پنشن میں 1500 روپیہ ماہانہ اضافہ ہوا تھا جو کہ یکم جنوری 2025 سے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سیلابی تباہ کاریاں: یقین ہے قوم مشکلات کا حوصلہ سے مقابلہ کرے گی،صدر زرداری

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے جنوری 2025 سے ای او بی آئی پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کو 11 ہزار 500 روپے کی تھی جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری بھی دی تھی۔