سیلابی تباہ کاریاں: یقین ہے قوم مشکلات کا حوصلہ سے مقابلہ کرے گی،صدر زرداری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر مملکت آصف زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب اور بارشوں سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
ایک بیان میں صدر مملکت نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتےہوئے کہا کہ کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ممکنہ بڑے سیلابی ریلے کےلیے فوری تیاری کرے، یقین ہے پاکستانی قوم مشکلات کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے ایسے ضمنی الیکشن نہیں لڑینگے جسکا نتیجہ پہلے سے مرتب ہو: سلمان اکرم
صدر زرداری مزید کہنا تھا کہ 2010 اور 2022 کے سیلابوں کی طرح اس بار بھی قوم سرخرو ہو گی، آزمائش کی گھڑی میں افواجِ پاکستان نے عوام کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی۔