اربن فلڈنگ پر ایم ڈی واسا سیالکوٹ ابوبکر عمران معطل 

Aug 28, 2025 | 10:04:AM
اربن فلڈنگ پر ایم ڈی واسا سیالکوٹ ابوبکر عمران معطل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب)سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ پر ایم ڈی واسا ابوبکر عمران کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔
ابوبکر عمران واسا لاہور کے افسر تھے اورحال ہی میں سیالکوٹ تعینات کئے گئے تھے،انہیں نااہلی اور فیلڈ میں پرفارم نہ کرنے پر معطلی کے احکامات دئیے گئے،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ فیصل شہزاد کو ایم ڈی واسا کا اضافی چارج سونپ دیا گیاہے۔
 سیکرٹری ہاؤسنگ  نورالامین مینگل کاکہناہے کہ ہنگامی صورتحال میں بروقت انتظامات نہ کرنے اور غفلت برتنے پر ذمہ دار افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،جو افسران ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب پائے گئے، سیٹوں پر نہیں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح خطرناک حدتک بلند، ہائی الرٹ جاری
 سیکرٹری ہاؤسنگ  نورالامین مینگل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق نا اہل اور غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔