وزیراعظم شہباز شریف صبح نارووال اور سیالکوٹ کا دورہ کریں گے؛ذرائع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف صبح سیلاب سے متاثرہ علاقوں نارووال اور سیالکوٹ کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب ، چیئرمین این ڈی ایم اے اور وفاقی وزراء ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر خواجہ آصف اور احسن اقبال بھی ہمراہ ہوں گے
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو پہلے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کروایا جائے گا اور وزیراعظم کو امدادی کاروائیوں بارے بھی بتایا جائے گا ، متاثرین سے بھی ملاقات کریں گے۔
علاوہ ازیں، وزیراعظم اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں اہم اعلان بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سیالکوٹ؛دریائے چناب کے سیلابی ریلے 7افراد بہہ گئے،4کی لاشیں نکال لی گئیں