لیڈی ڈیانا کے استعمال میں رہنے والی گاڑی کی نیلامی

Aug 28, 2022 | 22:09:PM
لیڈی ڈیا نا ، گاڑی
کیپشن: لیڈی ڈیانا اپنی گاڑی کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)آنجہانی برطانوی شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والی گاڑی ساڑھے چھ لاکھ پاونڈ (16 کروڑ 73 لاکھ 16 ہزار روپے) میں نیلام کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہزادی ڈیانا کی 25 ویں برسی سے چند روز قبل ان کے زیر استعمال رہنے والی گاڑی کی نیلامی ہوئی ۔کالے رنگ کی فورڈ اسکارٹ آر ایس ٹربو کے لیے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر بولی لگائی۔ آخر کار برطانیہ کے ایک شہری نے قیمت کی 12 اعشاریہ پانچ فیصد پریمیئم کے طور پر ادا کی۔یہ گاڑی 80 کی دہائی میں ڈیانا کے زیراستعمال رہی۔ لیڈی ڈیانا 1985 سے 1988 تک خود ڈرائیو کرتی رہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کئی تصویریں بھی کھینچیں۔ فورڈ کمپنی نے ڈیانا کے پسندیدہ ترین رنگ سیاہ میں اس گاڑی کو خاص طور پر ڈیا نا کیلئے بنایا تھا 
یہ بھی پڑھیں:سعودی شہزادی وفات پا گئیں