محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

Aug 28, 2022 | 12:00:PM
فائل فوٹو
کیپشن: محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار، مری، گلیات ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات ، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، چترال ، دیر، سوات، شانگلہ ، بونیر، کوہستان ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان ، چارسدہ اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 کشمیراور گلگت بلتستان  میں مطلع ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان میں بارکھان ، ژوب ، موسیٰ خیل اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کی توقع ہے،

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔