سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار

Apr 28, 2026 | 22:38:PM
سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پارٹی میں ڈسپلن ضروری ہے، عمران خان سے ملاقات تک اپنی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو ذمہ داری دی ہے وہ میرے لیے باعث عزت ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ عہدوں کا طعنہ دینے پر علیمہ خانم پر برہم ہوگئے تھے۔

سلمان اکرم راجہ نے علیمہ خانم کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں عہدوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے میں نے خود استعفیٰ دیا، بانی کی ہدایت پر تینوں بہنیں میرے دفتر آئیں اور استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ یہ عہدہ مجھ پر تھوپا گیا ہے میں اس پر قائم نہیں رہنا چاہتا علیمہ خانم کو پیغام پہنچا دیا ہے، چاہتا ہوں جب بھی بانی سے اگلی ملاقات ہو میرا استعفیٰ انہیں پیش کیا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر
 
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: