یکم مئی : تمام بینک 3 دن کیوں بند رہیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔جس کے مطابق یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر تمام بینک بند رہیں گے۔
#SBP will remain closed on May 1, 2026 being public holiday on the occasion of #LabourDay as declared by the Government of Pakistan.https://t.co/l5M03tPF8t pic.twitter.com/GyChOIClBW
— SBP (@StateBank_Pak) April 28, 2026
یاد رہے کہ یوم مزدور چونکہ جمعہ کا دن ہے لہٰذا بینک ملازمین ایک ساتھ 3 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، کیوں کہ ہفتہ اور اتوار کو بینکوں میں معمول کی چھٹی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بھی گزشتہ ہفتے یکم مئی بروز جمعہ کو لیبر ڈے کی مناسبت سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا چکا ہے۔
سرکاری ملازمین جو ہفتے میں 5 دن کام کرتے ہیں، وہاں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلسل 3 روز تعطیل ہوگی جبکہ تمام سکولوں اور کالجوں میں بھی جمعہ سے اتوار تک تین روزہ چھٹیاں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سولر پینل لگوانے والوں کے پیسے ڈوبنے سے بچ گئے، حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی