ای اسکوٹر پر ایک سے زائد سواری پر پابندی،رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر

Apr 28, 2026 | 09:44:AM
 ای اسکوٹر پر ایک سے زائد سواری پر پابندی،رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دبئی میں سائیکل اورای اسکوٹر کیلئے نیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کردیا گیا۔

دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر کے استعمال میں حالیہ برسوں میں بہت اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سائیکل اور ای اسکوٹر کیلئے نیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ اور دور سے چمکنے والی جیکٹ کو لازمی قراردیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ای اسکوٹر پر ایک سے زائد سواری پر پابندی ہو گی، ای اسکوٹر استعمال کیلئے کم از کم عمر 16 سال ہونی چاہیے جبکہ ای اسکوٹر کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی قومی سلامتی ٹیم سے اہم مشاورت، ایران کی نئی تجاویز زیرِ غور