افسوس مودی حکومت پہلگام سانحے کو سیاسی فائدے کیلئےاستعمال کر رہی ہے،اداکارہ ثنا 

Apr 28, 2025 | 19:19:PM
افسوس مودی حکومت پہلگام سانحے کو سیاسی فائدے کیلئےاستعمال کر رہی ہے،اداکارہ ثنا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی اداکارہ ثنا نے بھارتی جارحیت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے  کہ یہ ایک جھوٹا ڈرامہ تھا جو پاکستان پر الزام لگانے کے لیے رچایا گیا۔ 

پاکستانی اداکارہ ثنا نے بھارتی جارحیت پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ  مودی حکومت اس سانحے کو سیاسی فائدے کے لئےاستعمال کر رہی ہے،حملے کے فوراً بعد درج ایف آئی آر یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ کیا یہ ایک جھوٹا ڈرامہ تھا جو پاکستان پر الزام لگانے کے لیے رچایا گیا۔  انڈس واٹرز ٹریٹی کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا ایک غیر ذمہ دارانہ عمل ہے جو پورے خطے کو تناؤ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ یہ اقدامات مودی حکومت کو ایک غیر ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کرتاہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مودی جو نہ صرف اپنے پڑوسیوں بلکہ اپنے لوگوں کے لیے بھی خطرہ بن رہا ہے۔پاکستان کی حکومت اور افواج اپنے عوام کے حقوق اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کا حق رکھتی ہیں۔ ہم امن کے خواہاں ہیں۔ میں دونوں ممالک سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں۔ عالمی برادری سے بھی گزارش ہے کہ وہ اس تناؤ کو کم کرنے کے لیے فوری کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:قاری کی مدرسہ میں زیر تعلیم 14 سالہ طالبعلم سے مبینہ زیادتی،ملزم گرفتار