’پہلگام حملے کا قصور وار تو آپ کے اندر ہی ہے‘ہندو پنڈت کی طرف سے بی جے پی کا ڈرامہ بے نقاب

Apr 28, 2025 | 18:48:PM
’پہلگام حملے کا قصور وار تو آپ کے اندر ہی ہے‘ہندو پنڈت کی طرف سے بی جے پی کا ڈرامہ بے نقاب
کیپشن: ہندو پنڈت کی طرف سے بی جے پی کا ڈرامہ بے نقاب
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) فالس فلیگ  پہلگام حملہ بھارتی ہندو کی طرف سے بی جے پی کا ڈرامہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگیا،ہندو پنڈت نے مودی کا بھیانک چہرہ آشکارکردیا۔

ہر گزرتے دن کیساتھ مودی کا فالس فلیگ حملہ اور اس کے پیچھے چھپی سازش بے نقاب ہو رہی ہے،بھارتی ہندو پندٹ نے سر عام مودی کے سازشوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے سوال کیا ہے کہ یہ جو پہلگام حملہ ہوا ہے اس سے کس کو فائدہ اور کس کو نقصان ہو رہا ہے،کہاں ڈھونڈتے پھرو گےاس حملے کا قصور وار تو آپ کے اندر ہی ہے؟
ہندو پنڈت نے کہا کہ ایسے نہیں ہوتا کہ جو بھی سانحہ ہو آپ (مودی) سرحد پار پاکستان پے الزام لگا دیں،کیا کشمیری ایسا حملہ کر کے اپنا روزگار تباہ کریں گے،جو اس حملے سے فائدہ اٹھا رہا ہے اسے پکڑو لو ورنہ دوبارہ بھی ایسے حملے ہوتے رہیں گے، جو اس حملے اور ہندو مسلم تفریق سے فائدہ اٹھا رہا ہے وہی اس کے پیچھے ہے ۔

سیاسی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت کے اندر سے اٹھنے والی آوازوں نے مودی کے فالس فلیگ حملے کا پردہ چاک کر دیا۔ 
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ حملے پر انڈین اپوزیشن مودی سرکار پر برس پڑی