پہلگام فالس فلیگ حملے پر انڈین اپوزیشن مودی سرکار پر برس پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پہلگام فالس فلیگ حملے پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔
رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار نے سوال کیا ہے کہ پہلگام واقعہ کی ذمہ داری کس کی ہے؟ یہ ذمہ داری تو سرکار کو لینی چاہئے، وجے ودتیوار نے کہا کہ پہلگام میں27 لوگوں کی جان گئی، تمہاری سکیورٹی کیوں نہیں تھی؟
انھوں نے کہا کہ حملہ کرنے والے 200 کلومیٹر تک اندر گھس آئے، تمہاری انٹیلی جنس کیا کر رہی تھی؟ یہاں بر بات ہوتی ہے تو یہ کہ دہشتگردوں نے مذہب پوچھ کر مارا، پہلگام حملے میں سرکار کی ناکامی اور انٹیلی جنس فیلئیر پر کوئی بات نہیں کرتا۔
وجے ودتیوار نے کہا کہ کیا دہشتگرد کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ وہ پوچھے تمہارا مذہب کیا ہے؟ ان باتوں کا مقصد عوام کو بیوقوف بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ہائی کمیشن لندن پر حملہ کرنے والے انتہا پسند بھارتی نکلا