الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے غزہ کیلئے 26 ویں امدادی کھیپ اردن پہنچ گئی

Apr 28, 2025 | 17:11:PM
الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے غزہ کیلئے 26 ویں امدادی کھیپ اردن پہنچ گئی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ کےجنگ زدہ عوام کے لیے 40 ٹن امدادی سامان اردن کےدارالحکومت عمان پہنچ گیا ،فلسطین کےمظلوم مسلمانوں کےلئےاہل پاکستان کی جانب سے الخدمت فائونڈیشن نےکراچی سےامدادی سامان روانہ کیا ۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہناتھا کہ حکومت پاکستان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 20 ٹن ادویات، 05 ٹن ہائی جین کٹس اور 15 ٹن خیمے شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نےرمضان المبارک کے موقع پر غزہ کے محصور اور متاثرہ عوام کی مدد کے لیے 900 ٹن امدادی سامان فضائی کارگو کے ذریعے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن بدقسمتی سے مصر و اردن کے تمام سرحدی راستوں کی بندش کی وجہ سے رمضان  المبارک کےدوران یہ امدادی سامان غزہ تک نہ پہنچ سکا۔

 امدادی سامان کی ترسیل حکومت پاکستان، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور رائل میڈیکل سروسز آف جورڈن کی مسلسل سفارتی اور انتظامی کوششوں کے نتیجےمیں ممکن بنائی جاسکی۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کی اپیل پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہی طلب