میرپورآزادکشمیر میں 14 سالہ بچی کے معدے کا کامیاب آپریشن، بالوں کا گچھا برآمد

Apr 28, 2023 | 22:38:PM
میرپورآزادکشمیر میں 14 سالہ بچی کے معدے کا کامیاب آپریشن، بالوں کا گچھا برآمد
کیپشن: بالوں کا گچھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میرپور آزادکشمیر میں میں ڈاکٹر نے 14 سالہ بچی کے معدے کا کامیاب آپریشن کرکے ”بالوں کا گچھا“نکال لیا۔
ریاض ہسپتال میرپور میں انگلینڈ کے تربیت یافتہ سرجن خرم ریاض نے کامیاب آپریشن کیا،ڈاکٹر ریاض کاکہناہے کہ بچی کے معدے سے نکالے گئے بالوں کے گچھے کا وزن ایک کلو کے قریب ہے، بچی کے والدین مختلف ہسپتالوں کے چکر لگاتے رہے لیکن کسی بھی ہسپتال میں بچی کے مرض کی تشخیص نہ ہو سکی تھی۔
ڈاکٹر ریاض کاکہناتھا کہ ریاض ہسپتال میں وزٹ کے بعد سرجن ڈاکٹر خرم ریاض نے کیمرے کی مدد سے بچی کے معدے کا معائنہ کیا،بچی کو لاحق مرض کی تشخیص کی اور فوری آپریشن کا فیصلہ کیا،ڈاکٹر ریاض کا کہناتھا کہ بچی کو کئی سالوں سے بال کھانے کی عادت تھی،آپریشن کے بعد بچی کی حالت تسلی بخش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ 3 چھٹیاں,سرکاری ملازمین کی موجیں ہو گئیں