"پنجاب بھر میں تمام سکول عید تک بند "

Apr 28, 2021 | 10:26:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث پنجاب بھر میں تمام سکول 29 اپریل سے عید الفطر تک بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے  بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کو کورونا کی صورتحال کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 29 اپریل سے پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکول عید  تک مکمل طور پر بند کر دیئے جائیں گے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی ملک بھر میں ہونے والے تمام امتحانات جون تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں جاوید لطیف کی گرفتاری چیلنج