منشیات برآمدگی کیس، مطیع اللہ خان کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کی سیشن کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم مطیع اللہ خان کو چودہ سال قید کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد بلال نے کیس کا فیصلہ سنایا، سرکاری وکیل فیاض احمد بھٹی نے آٹھ گواہوں کے بیانات اور فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ پولیس کے مطابق ملزم سے موقع پر منشیات برآمد ہوئی تھی۔ ملزم کے وکیل نے اسے جھوٹا مقدمہ قرار دیتے ہوئے بریت کی استدعا کی، تاہم عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے مجرم کو چودہ سال قید کی سزا سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان فائنل میں بھارت کیخلاف کونسا دائو لگائے گا؟ کپتان کا بڑا انکشاف