فائنل میں دونوں ٹیموں پر دبائو ہوگا، فتح کیلئے میدان میں اتریں گے:قومی کپتان

Sep 27, 2025 | 19:15:PM
فائنل میں دونوں ٹیموں پر دبائو ہوگا، فتح کیلئے میدان میں اتریں گے:قومی کپتان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ میں جو کم غلطیاں کرتا ہے جیتتا ہے ، پچھلے دو میچز میں بھارت نے ہم سے کم غلطیاں کیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے میں اس معیار کا بیٹنگ پرفارمنس نہیں دے رہا، اس پر میں کام کر رہا ہوں، کوئی گراؤنڈ میں اگریسیو ہونا چاہتا ہے تو اس کا انفرادی فعل ہے ۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم فاسٹ باؤلرز سے ان کا اگریشن نہیں چھین سکتے، ہینڈ شیک  کی بات ہے، میں نے آج تک ایسا نہیں دیکھا ہینڈ شیک نہیں ہوا، پہلے بھی انڈیا پاکستان کے میچز اس سے زیادہ خراب حالات میں ہوئے ،کبھی ہینڈ شیک والا مسلہ پیدا نہیں ہوا۔

 کپتان قومی ٹیم نے بتایا کہ دونوں ٹیموں پر ایک جیسا دباؤہوگا،ہماری توجہ صرف اپنی پرفارمنس پر ہے، کم غلطیاں کرنے والی ٹیم کامیابی حاصل کرتی ہے، ایشیا کپ جیتنے کیلئے میدان میں اتریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں سٹرائیک ریٹ کی اہمیت ہوتی ہے،ٹیم کو پیغام یہی دیا ہے، جو بھی باہر ہو رہا ہے اس سے فرق نہیں پڑنا چاہیے،پاکستان اور بھارت کے لیے ہینڈ شیک نہیں ہونا کرکٹ کے لیے اچھی بات نہیں ۔

 سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم سب کو اندازہ ہے ہم نے بیٹنگ اچھی نہیں کی ،ہوسکتا ہے ہمارا سب سے بیسٹ اس میچ کیلئے بچا ہو ،ٹاس کی اہمیت نہیں ہے اب فائنل میچ کیلئے، ٹاس صرف اب گیم شروع کرنے کا طریقہ رہ گیا ہے۔ہم اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں گے اور میچ کے تمام 40 اوور تک اپنے پلان پر چلیں گے۔

کپتان قومی ٹیم نے بتایا کہ کل ٹرافی شوٹ پر بھارتی کپتان آئے نہ آئے اس کی مرضی، ہم گیم کے پروٹوکول کو فالو کرینگے ،صائم ایوب ہر میچ میں اپنا کنٹری بیوٹ کر رہے ہیں، امید ہے وہ فائنل میں بیٹنگ اچھی کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان رگبی ٹیم کے سابق کپتان کا گھر بھی سیلاب کی نذر