وزیراعظم کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، پاکستان میں دہشت گردی اسپانسر کیے جانےکا معاملہ اٹھادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) وزیراعظم نے یو این سیکرٹری جنرل سے مسئلہ کشمیر اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھی بات کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر ، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پاکستان میں دہشتگردی اسپانسر کیے جانے کا معاملہ اٹھادیا۔
نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے بعد ہوئی اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی اور علاقائی امور پر بات کی۔
New York: 26 September 2025.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 26, 2025
Meeting of the Prime Minister with the UN Secretary-General António Guterres on the sidelines of the 80th Session of the UN General Assembly
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif met United Nations Secretary-General, Mr. António Guterres, on the… pic.twitter.com/ve12r5sg4g
وزیراعظم نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تلاش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ پاکستان سے کیا مطالبہ کررہا ہے؟خواجہ آصف نے بتا دیا
وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں کشیدگی ختم کرنے، امن اور استحکام کے لیے سیکرٹری جنرل کے کردار کی ستائش کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے غزہ میں فوری جنگ بندی کےلیے پاکستان کی بھرپور حمایت کی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا رستہ کھولنے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے ملٹی لیٹرل ازم کو مضبوط کرنے اور دنیاکو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر پاکستان کے عزم کو دہرایا۔
وزیراعظم نے حالیہ سیلاب سےنمٹنے میں پاکستانی حکومت کے کردار کو سراہنے پر اظہار تشکر کیا اور زور دیا کہ ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کرنےوالے پاکستان جیسے ممالک کےلیے اضافی فنانسنگ کی جائے۔