انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی پاکستان کو برطانیہ میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی بڑی پیشکش

Sep 27, 2022 | 20:35:PM
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی پاکستان کو برطانیہ میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی بڑی پیشکش
کیپشن: انگلینڈ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی پاکستان کو برطانیہ میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کی گئی ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پرانے حریفوں کے درمیان دو طرفہ ٹیسٹ میچز کی میزبانی پر گفتگو کی اورانگلینڈ نے مستقبل میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے لیے غیر جانبدار میزبان بننے کی پیشکش بھی کی ہے ۔انگلینڈ میں دونوں ممالک کے درمیان پہلی بار دو طرفہ کرکٹ کھیلی جائے گی ،دونوں ممالک کے درمیان 15 سال سے زائد عرصہ کے بعد دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔

انگلینڈ میں پاک بھارت سیریز سیاسی طور پر بھی قبول ہو سکتی ہے جیسے آئی سی سی یا ایشیا کپ کے مقابلے ہوتے ہیں۔اس پیشکش سے انگلینڈ میں پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں برطانیہ میں موجود ایشین کمیونٹی بھی لطف اندوز ہو گی۔پاک بھارت کرکٹ سیریز ہمیشہ ہی عوام کی توجہ کا مرکز رہی ہے، ورلڈ کپ 2011 میں پاک بھارت ٹیمیں کے مابین سیمی فائنل چالیس کروڑ 95 لاکھ لوگوں نے ٹیلی ویژن پر لائیو دیکھا تھا۔سیاسی وجوہات کے باعث پاک بھارت ٹیسٹ سیریز 2007 کے بعد نہیں کھیلی گئی۔