مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ کے عہدے سے مستعفیٰ

Sep 27, 2022 | 15:38:PM
مفتاح اسماعیل نے وزیرخزانہ کے عہدے سے مستعفیٰ
کیپشن: مفتاح اسماعیل(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج نواز شریف اور شہباز شریف سے لندن میں ملاقات ہوئی، میں نے بطور وزیر خزانہ زبانی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کی جانب سے پیش کیا گیا استعفیٰ

انہوں نے بتایا کہ پاکستان پہنچ کر باضابطہ استعفیٰ دے دوں گا، بطور وزیر خزانہ 2 بار خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے۔ دوسری جانب لندن میں نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ خزانہ اسحاق ڈار کی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان واپسی کا حتمی فیصلہ بھی ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن کی ایک سیاسی شخصیت کے سنگین الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت