ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی ایک اور ویڈیو وائرل 

Sep 27, 2022 | 11:22:AM
فائل فوٹو
کیپشن: ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی ایک اور ویڈیو وائرل 
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار فرحان سعید کی ایک دوسرے کے ساتھ گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین شش و پنج میں مبتلا ہو گئے ہیں کہ ان کے درمیان کیا کچھ خاص رشتہ ہے کیونکہ کافی عرصہ سے اداکار فرحان سعید کو اہلیہ عروہ حسین کے ساتھ نظر نہیں آ رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والے نجی چینل کے ایوارڈز شو میں اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کی جانب سے دھواں دار پرفارمنس دی گئی۔؎اس پرفارمنس سے قبل اسٹیج کے پیچھے ہانیہ عامر کافی گھبرائی ہوئی اور پریشان نظر آئیں، ہانیہ عامر سیکڑوں افراد کے سامنے بہتر پرفارمنس دینے کے دباؤ میں نظر آ رہی تھیں۔ایسے میں ہانیہ عامر کو فرحان سعید نے آگے بڑھ کر گلے لگایا اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کو منظرِ عام پر آنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا صارفین کی توپوں کے رُخ اس جوڑی کی جانب ہو گئے۔کسی نے فرحان سعید سے اُن کی اہلیہ سے متعلق پوچھا جبکہ کسی نے فرحان سعید کو ٹھرکی قرار دے دیا۔

ہانیہ اور فرحان میں بے باک دوستی دیکھ کر صارفین کا تنقید کرتے ہوئے پوچھنا ہے کہ یہ ایک دوسرے سے اتنا مانوس کیوں نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسی ایوارڈز شو میں فرحان سعید کی اہلیہ، اداکارہ عروہ حسین بھی موجود تھیں جنہوں نے اپنے شوہر کے بجائے اداکارہ زارا نور عباس کے ساتھ پرفارمنس دی تھی۔ یاد رہے کہ اداکار فرحان سعید اور ان کی اہلیہ اداکارہ عروہ حسین کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس کی تصدیق اور تردید ابھی تک سامنے نہیں آ ئی ۔