65 ہزار روپے ماہانہ ! نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبا کیلئےبڑی خبر

Oct 27, 2025 | 18:37:PM
65 ہزار روپے ماہانہ ! نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبا کیلئےبڑی خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا گیا ، جس کا ماہانہ وظیفہ 55 ہزار روپے سے 65 ہزار روپے دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کالجوں کے انٹرن اساتذہ کیلئے 4 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا وظیفہ پیکیج منظور کرلیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں 8 ہزار سے زائد انٹرن اساتذہ کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

منصوبے کا مقصد نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ سطح کے طلبہ کو کالجوں میں تدریسی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

 انٹرمیڈیٹ سطح کے انٹرنز کو 7 ماہ تک ماہانہ 55 ہزار روپے جبکہ بی ایس سطح کے انٹرنز کو 10 ماہ تک ماہانہ 65 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

انٹرن شپ مکمل کرنے والے تمام شرکاء کو تجربے کے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے جائیں گے تاکہ ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور ملازمت کے مواقع میں اضافہ ہو۔

پروگرام میں مساوی مواقع یقینی بنانے کیلئے 404 نشستیں اقلیتوں، 243 نشستیں معذور افراد اور 40 نشستیں خواجہ سراؤں کیلئے مخصوص کی گئی ہیں۔

اس پروگرام کیلئے مجموعی طور پر 4.217 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو انٹرنز کے وظیفے اور انتظامی اخراجات پر خرچ ہوں گے۔

حکومت پنجاب کے مطابق، ماہانہ وظیفہ انٹرنز کی مالی مشکلات کم کرے گا،انہیں تدریسی سرگرمیوں میں فعال شرکت کی ترغیب دے گا اور طویل المدتی تعلیمی کیریئر کیلئے تیار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  وزیراعظم آزادکشمیر کے استعفے کی خبر موصول ہوئی،استعفیٰ موصول نہیں ہوا؛ذرائع صدر ہاوس