خورشید احمد شاہ، اویس قادر شاہ و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا فیصلہ محفوظ 

Oct 27, 2025 | 18:22:PM
خورشید احمد شاہ، اویس قادر شاہ و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا فیصلہ محفوظ 
کیپشن: خورشید شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امداد بزدار) سکھر کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ، سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج غلام یاسین کولاچی نے خورشید شاہ اور اویس شاہ کیخلاف کیس کی سماعت کی۔نیب سکھر نے حتمی چالان میں رقم ایک ارب 23 کروڑ سے کم کرکے 19 کروڑ روپے ظاہر کی ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کیس ایف آئی اے کے حوالے کرنے کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ کیس ایف آئی اے کا نہیں بنتا،اینٹی کرپشن کو بھیجا جائے۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ 6 نومبر کو سنانے کا اعلان کیا۔فیصلہ اینٹی کرپشن یا ایف آئی اے کو ریفرنس حوالگی یا خارج کرنے سے متعلق ہوگا۔

یاد رہے کہ نیب سکھر نے پی پی رہنماؤں خورشید شاہ، اویس قادر شاہ، ایم پی اے فرخ شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔نیب سکھر نے گزشتہ سماعت پر 19 کروڑ روپے کا حتمی چالان داخل کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزادکشمیر کا حکومت کے ممکنہ خاتمہ سے قبل بڑا اقدام ،کھلبلی مچ گئی