تعلیمی بورڈ زکانتائج کی معلومات کیلئے نیا فیچر شامل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض )تعلیمی بورڈ زنےنتائج کی معلومات کیلئے نیا فیچر شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اب طلباء بورڈ کے نتائج اپنے والدین سے نہیں چھپا سکیں گے،تعلیمی بورڈز کے نتائج والدین کے آئی ڈی کارڈ نمبرز سے بھی معلوم کیے جاسکیں گے۔
پہلے مرحلے میں نئے فیچرز کو نہم اور دہم کے نتائج میں شامل کیا جائے گاجبکہ دوسرے مرحلے میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں بھی پالیسی نافذ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:100 سے کم تعداد والے سکولوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
لاہور بورڈ کے تحت سالانہ میٹرک اور انٹر کے امتحان میں دس لاکھ سے زائد امیدوار شرکت کرتے ہیں،نئے فیچرز آئندہ سال 2026 سے شامل کیے جانے کا امکان ہے۔