ڈالر سستا ہوگیا

Oct 27, 2023 | 11:53:AM
روپے کی قدر میں بہتری،انٹر بینک میں ڈالر آج سستا ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) روپے کی قدر میں بہتری،انٹر بینک میں ڈالر آج سستا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 280روپے پر آگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  ڈالر 279.88 روپے سے بڑھ کر 280.09 روپے پر بند ہوا تھا۔

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ڈالر 1 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری عہدے سے مستعفی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔کاروباری دن کے آغاز پر ہی 100انڈیکس 42پوائنٹس بڑھ کر51 ہزار226 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔