عمران خان اور سی سی پی او کی لانگ مارچ  کے حوالے سےملاقات

Oct 27, 2022 | 19:14:PM
 عمران خان اور سی سی پی او کی لانگ مارچ  کے حوالے سےملاقات
کیپشن: عمران خان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  لانگ مارچ  کے حوالے سے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور سی سی پی او کی ملاقات ہوئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے عمران خان کو لانگ مارچ کی سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی ،لانگ مارچ کے دوران لاہور پولیس فول پروف سکیورٹی انتظامات کر رہی ہے،لانگ مارچ کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو ہدایات بھی جاری کیں ،سی سی پی او نے عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

دوسری جانب ذرائع  کا کہنا ہے کہ ملاقات سے قبل عمران خان نے سی سی پی او کو انتظار بھی کروایا،سی سی پی او گزشتہ ایک گھنٹے سے نوئے شاہرہ قائد اعظم پر موجود رہے،سی سی پی او نے عمران خان کو لانگ مارچ سکیورٹی انتظامات پر بریف کرنا ہے ،ایک گھنٹہ گزر گیا عمران خان نے سی سی پی او کو تاحال ملاقات کا وقت نہ دیا ،تحریک انصاف کی حکومت کی ہدایت پر سی سی پی او نے وفاق جانے سے انکار کیا تھا۔