بھارت کی ایک اور کامیابی، نیدرلینڈز کو 56 رنز سے شکست

Oct 27, 2022 | 15:39:PM
بھارت کی ایک اور کامیابی، نیدرلینڈز کو 56 رنز سے شکست
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ای ایس پی این کرک انفو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے کے 23 ویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔

180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز صرف 123 رنز ہی بناسکی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، ویرات کوہلی 62 اور سوریا کمار یادیو نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ 

کپتان روہت شرما 53 اور کے ایل راہول 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے آج دوسرے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے نیدرلینڈز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔