عمران خان نے سائفر کا ڈرامہ عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے رچایا: رانا ثنااللہ

Oct 27, 2022 | 14:53:PM
رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا مزید مکروہ چہرہ کھل کر سامنے آچکا، عمران خان نے سائفر کا ڈرامہ عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے رچایا، ادارے کے غیر سیاسی کردار پر میر جعفر، میر صادق، نیوٹرل جانور کہا
کیپشن: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا مزید مکروہ چہرہ کھل کر سامنے آچکا، عمران خان نے سائفر کا ڈرامہ عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے رچایا، ادارے کے غیر سیاسی کردار پر میر جعفر، میر صادق، نیوٹرل جانور کہا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ناسور کا علاج ملک و قوم کیلئے بہت ضروری ہے، ایک موقف اختیار کیا گیا جس کی کوئی بنیاد نہیں تھی، عمران خان کا گھناؤنا اور سفاک چہرہ سامنے آیا، عمران خان نے سائفر پر ملک سے کھیل کھیلا، عمران خان نے یہ نہیں سوچا کہ ملک کا کتنا نقصان ہوگا ؟۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حواری کہتے تھے یہ خونی مارچ ہے، عمران خان قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے، عمران خان نوجوان نسل کو گمراہ کر رہا ہے، عمران خان ایک ناسور کی صورت اختیار کرگیا ہے، عمران خان ملک میں فتنہ، فساد ہی پھیلا سکتا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سامنے آنے والے حقائق کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ارشد شریف کے قتل کا معاملہ دو لوگوں کی طرف جاتا ہے، عمران خان کو ہر لانگ مارچ سے قبل لاشیں چاہیے ہوتی ہیں۔