ارشدشریف کے قتل کو گھٹیا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے،سعیدغنی

Oct 27, 2022 | 12:49:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ارشدشریف کے قتل کو گھٹیا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

رہنماپیپلزپارٹی وصوبائی وزیرسعیدغنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشدشریف کے قتل کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں،عمران خان نےبغیر ثبوت کے ملک میں عجیب صورتحال پیدا کردی ہے،عمران خان ملک کےلیے سب سےبڑا سکیورٹی رسک ہے،عمران خان اپنے سیاسی مقاصد کے لیے کسی بھی حدتک جا سکتا ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاسی مقبولیت کااندازہ ان کی ناہلی کےبعد سے ہوگیاتھا،عمران خان سرٹیفائیڈآئین شکن ہے،عدالت نے عارف علوی،اسدقیصر اورقاسم سوری کوبھی آئین شکن قرار دیا،عمران خان نے اپنے لوگوں کواستعمال کرکےفوج کےخلاف نفرت پیدا کرنےکی کوشش کی،عمران خان میڈیا پربھی حملہ آور ہوتا رہا اور ہورہا ہے،عمران خان نےہرادارے کونشانہ بنایا،عمران خان نے ہمارے معاشرے میں بربادی پھیلائی۔