اداکارہ ثنا نے اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

Oct 27, 2022 | 12:11:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بیٹا نہ ہونے کی وجہ سے والد نے مجھے کئی روز گود میں نہیں لیا، ثنا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی مشہور اداکارہ ثنانے کہا کہ ’’ان کی پیدائش کے بعد انکے والد نے انہیں سات دن تک گود میں نہیں لیا۔ کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے یہاں بیٹی پیدا ہو‘‘۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی شو میں اداکارہ ثنا نے انکشاف کیا کہ ان کے والد کو بیٹے کی خواہش تھی ۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ لڑکی پیدا ہو ، اسی لیے انہوں نے سات دن تک مجھے اٹھایا تک نہیں۔ثنا نے کہا کہ ان کی والدہ بتایا کرتی تھیں کہ ڈاکٹر نے ان کی والدہ کو کہا کہ اگر آپ کو یہ بچی نہیں چاہیے تو مجھے دے دیں ، میں اسے ڈاکٹر بناؤں گی ۔کہا کہ ان کی پیدائش کے بعد انکے والد نے انہیں سات دن تک گود میں نہیں لیا۔ کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے یہاں بیٹی پیدا ہو۔

ثنا نے کہا کہ ان کی والدہ بتایا کرتی تھیں کہ ڈاکٹر نے ان کی والدہ کو کہا کہ اگر آپ کو یہ بچی نہیں چاہیے تو مجھے دے دیں ، میں اسے ڈاکٹر بناؤں گی ۔

ثنا نے پہلی فلم کی پہلی فیس کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اپنی فلم سنگم کے تمام پیسے اپنی والدہ کو تھما دیئے۔ جس پر ان کی والدہ آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ جب تم پیدا ہوئی تو ڈاکٹر نے مجھے سمجھایا تھا کہ دیکھنا تمہاری بیٹی تم کو بیٹا بن کر دکھائے گی۔

لالی وڈ ایکٹر ثنا نے اپنے فلمی کیئر کا آغاز 1997 میں ریلیز کی جانے والی فلم سنگم سے کیا۔ اس فلم میں ریشم ، شان اور سلیم شیخ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔