ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ۔۔۔اسکاٹ لینڈ کو نمیبیا کے ہاتھوں شکست 

Oct 27, 2021 | 21:16:PM
نمیبیا ، آسان ہدف
کیپشن: نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے میچ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے میں نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے  ہرا دیا

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی  میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے ۔ نمیبیا نے 6وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا ۔

اسکاٹ لینڈ کی طرف سے مائیکل لیسک 44، کرس گریوز 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نمیبیا کے ٹرمپل مین نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فرائے لنک نے دو، سمت اور ڈیوڈ ویزے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔نمیبیا کی طرف سے جے جے سمت نے 32 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کریگ ولیمز نے 23، مائیکل وین نے 18 رنز اسکور کیے۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے لیسک نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شریف، گریوز اور واٹ ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

  یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 60روز کیلئے رینجرز طلب