جیکب آباد ،غیرت کے نام پر دوہرا قتل، ملزم فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جیکب آباد کے تحصیل گڑھی خیرو کے علاقے میرانپور میں غیرت کے نام پر دوہرا قتل، شوہر نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں بیوی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزم قادر بخش نے تھانہ میرانپور کے علاقے میں فائرنگ کرکے نوجوان اللہ بخش کو موت کی گھات اتار دیا بعد ازاں ملزم نے تھانہ گڑھی خیرو کی حدود جاڑا واہ کے قریب واقعے اپنے گھر میں موجود بیوی دُربخت کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا، اطلاع پر حدود پولیس نے جائے وقوعہ سے لاشوں کو تحویل میں لیکر تعلقہ اسپتال منتقل کردیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سیاہ کاری کے بنا پر پیش آیا ہے جس کے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کرکے فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس، 4 نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ،3 بل منظور