ٹرانسپورٹرزنے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس مسترد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( سعید احمد)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن اور پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس مسترد کر دیا۔
آرڈیننس کے خلاف پاکستان گڈز ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن اور پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے مشترکہ ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
صدر نبیل طارق محمودکاکہناہے کہ ریونیو اکٹھا کرنے کی آڑ میں آرڈیننس نافذ کرنے کو سراسر مسترد کرتے ہیں،پہلے دیگر ممالک کی طرح سڑکوں پر سہولیات تو دیں پھر اس طرح کے قانون لاگو کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
ٹرانسپورٹرزکاکہناہے کہ ہم کسی طور بھی ایسے قانون کو نہیں مانتے،ہم اجلاس میں مشاورت کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
صدر نبیل طارق محمودکاکہناہے کہ ہمیں اس آرڈیننس کو واپس دلانے کے لیے اپنا کاروبار بند یا ملک گیر احتجاج بھی کرنا پڑی تو ضرور کریں گے۔