زخمی کوبراکو 80 ٹانکے لگا کر بچا لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مدھیہ پردیش کے وجے نگر صنعتی علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران ایک کوبرا سانپ شدید زخمی ہو گیا، جسے ڈاکٹروں نے 2 گھنٹے کی محنت سے 80 ٹانکیں لگا کر بچایا۔
واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب کھدائی کے دوران ایک JCB مشین نے غلطی سے سانپ کو کچل دیا، جس سے اس کا سر اور جسم شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی سانپ گھومنے لگا اور لوگوں نے خوف کے باعث ابتدا میں اس پر مٹی پھینکی، بعد میں مقامی سانپ بچانے والے رضاکار کو اطلاع دی گئی۔
رضاکاروں نے سانپ کو محفوظ طریقے سے پکڑ کر فوری طور پر ادیان مارگ کے جانوروں کے ہسپتال پہنچایا۔
چیف ویٹرنری سرجن ڈاکٹر مکیش جین اور ان کی ٹیم نے سانپ کی حالت کا معائنہ کیا تو پتا چلا کہ اس کے سر اور پیٹھ کی جلد شدید طور پر پھٹی ہوئی تھی اور کچھ حصے مکمل طور پر اتر گئے تھے۔
مزید پڑھیں:ٹائی ٹینک جوڑے کی سنہری گھڑی 65کروڑ 86 لاکھ روپے میں نیلام
ڈاکٹر جین نے بتایا کہ ٹیم نے سانپ کے لیے خصوصی دوا اور ہلکی اینستھیزیا کا انتظام کیا اور پیچیدہ سرجری شروع کی، دو گھنٹے کی محنت کے بعد 80 ٹانکے لگا کر سانپ کی جان بچائی گئی۔
اب سانپ کی حالت بہتر ہے اور اسے دوبارہ رضاکاروں کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ وہ 2 دن کی نگہداشت کے بعد جنگل میں آزاد ہو سکے۔
زخمی سانپ ایلی پیڈے(Elapidae) خاندان سے تعلق رکھتا ہے، جس میں کئی قسم کے کوبرا شامل ہیں۔
یہ واقعہ اس لیے قابلِ ذکر ہے کہ دنیا میں اکثر سانپوں کو خوف اور عدم آگاہی کی وجہ سے مار دیا جاتا ہے، لیکن یہاں زخمی سانپ کو محفوظ طریقے سے بچا لیا گیا۔