ٹائی ٹینک جوڑے کی سنہری گھڑی 65کروڑ 86 لاکھ روپے میں نیلام

Nov 25, 2025 | 15:14:PM
ٹائی ٹینک جوڑے کی سنہری گھڑی 65کروڑ 86 لاکھ روپے میں نیلام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )ٹائی ٹینک جوڑے کی سنہری گھڑی 65کروڑ 86 لاکھ روپے میں نیلام کردی گئی۔

سنڈے ورلڈ کے مطابق ٹائی ٹینک حادثے میں ہلاک ہونے والے پہلی کلاس مسافر ایسڈور اسٹراس کی 18 قیراط سونے کی جیب گھڑی ریکارڈ 1.78ملین پاؤنڈ (65 کروڑ 86 لاکھ روپے) میں نیلام ہوئی۔

یہ ٹائی ٹینک کی تاریخ میں کسی بھی یادگار کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ؟  اہم خبر آگئی

اسٹراس اور ان کی اہلیہ آئڈا کو 1997 کی فلم ٹائی ٹینک میں اس منظر کے ذریعے امر کیا گیا تھا جہاں دونوں جہاز ڈوبتے وقت ایک دوسرے سے لپٹے دکھائے گئے تھے۔