کوئٹہ میں شہری پر مبینہ تشدد، 3 پولیس اہلکار معطل

Nov 27, 2023 | 20:07:PM
کوئٹہ میں شہری پر مبینہ تشدد، 3 پولیس اہلکار معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئٹہ میں شہری پر مبینہ تشدد کرنے والے 3پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ 

 پولیس ذرائع کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والا شہری قدیر احمد نجی اسکول کا چوکیدار ہے،  چوکیدار کو رات کی ڈیوٹی  ختم کرنے کے بعد بدل خان اسٹریٹ کے قریب پولیس کی گشتی گاڑی نے روکا تھا، گاڑی میں سوار اہلکاروں نے نجی سکول کے چوکیدار کی تلاشی لی، چوکیدار سے کچھ نہ ملنے پر پولیس اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق  متاثرہ شخص نے ایس پی صدر ڈویژن محمد آصف یوسف زئی سے رابطہ کر کے واقعے کے متعلق آگاہ کیا, ایس پی صدر نے تینوں  اہلکاروں کانسٹیبل غلام علی ، کانسٹیبل محمد آصف  اور محمد عمران کو معطل  کردیا۔

جسٹس ہمایوں دلاور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات