پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج

Nov 27, 2023 | 18:15:PM
پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج
کیپشن: شیر افضل مروت (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

مذکورہ مقدمہ ٹریفک میں خلل ڈالنے، ایمپلی فائر ایکٹ، دفعہ 144 سمیت این او سی کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔ مقدمہ شکرپڑیاں میں میوزیکل نائٹ پروگرام منعقد کرنے پر درج کیا گیا، پروگرام سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے منعقد کیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں، شیر افضل مروت طلباء کو اشتعال دلاتے رہے، مقدمے میں شیر افضل مروت سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا، مقدمہ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ناصر منظور چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔