جوہر ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 1 فرار

Nov 27, 2023 | 01:53:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکی ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی شب تین موٹر سائیکل سواروں نے جوہر ٹاون کے علاقے میں نقدی اور موبائل فون گن پوایئنٹ پر چھینا۔ پولیس کو موصول ہونیوالی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تینوں ڈاکوؤں کو واردات کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے  مطابق واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے جوہر ٹاؤن میں ہی ایک پولیس ناکے پر انہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر ملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیے: خوازہ خیلہ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن، پولیس کا کریک ڈاؤن، متعدد کارکن گرفتار

پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا جس دوران دو ملزمان اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

زخمی ملزمان میں آصف مسیح اور دانش مسیح شامل ہیں جو ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ  بھی ہیں۔

ایس پی صدر سدرہ خان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔