اڈیالہ  جیل میں صفائی کا کام شروع، عمران خان جلد جیل میں ہوں گے:شرجیل میمن 

Nov 27, 2022 | 18:46:PM
  اڈیالہ  جیل, صفائی, کام، عمران خان, جیل,شرجیل میمن
کیپشن: شرجیل میمن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ میں پنجاب حکومت کے وسائل کا بھرپور استعمال کیا مگر پھر بھی لانگ مارچ ناکام رہا ۔

کراچی میں وزیر طلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے ریڈ لائن بس منصوبے کے کام کا جائزہ لینے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہاکہ عمران خان جلد جیل میں ہوں گے،عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان دھوکا ہے،وہ  واقعی سنجیدہ ہیں تو صدر عارف علوی سے استعفوں کا آغاز کریں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان میدان چھوڑ کر بھاگنے کے مترادف ہے ان میں تھوڑی غیرت اور ہمت ہے تو صدر سے استعفیٰ لے کر دکھائیں،شرجیل میمن نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق اڈیالہ  جیل میں صفائی کا کام شروع ہوگیا ہے جلد عمران خان جیل میں ہوں گے،عوام کو اب کوئی نے وقوف نہیں بنا سکتا۔