شہناز گل کی دشمن ہمانشی کھورانہ کا آج جنم دن۔۔کیریئر  تنازعات سے بھرا

Nov 27, 2021 | 22:06:PM
 بالی ووڈ ,اداکارہ, ہمانشی کھورانہ
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ ہمانشی کھورانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ شہناز گل سے دشمنی رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ ہمانشی کھورانہ کا آج جنم دن ہے۔ وہ آج 30 سال کی ہو گئی ہیں۔ اپنے یوم پیدائش کا جشن منانے کے لئے وہ بوائے فرینڈ عاصم ریاض کے ساتھ برطانیہ کے چھٹیاں گزارنے گیئں ہیں۔ چھٹیوں کےلمحات  کی تصاویر دونوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:”روز والی ماں چاہئے یا آج والی “۔۔۔فضا علی کی اپنی بیٹی کیساتھ ویڈیو وائرل

بھارتی کےنجی ٹی وی چینل نے اداکارہ ہمانشی کے کیریئر اور ان سے متعلق تنازعات کے بارے میں اپنی ویب رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہمانشی کھورانہ کی پیدائش 27 نومبر، 1991 کو پنجاب کے کرتار پور صاحب میں ہوا۔ وہ پیشے کے اعتبار سے گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ ’بگ باس 13‘ میں بطور کنٹسٹنٹ حصہ لینے کے بعد اسے پاپولریٹی ملی۔ ’بگ باس 13‘ میں رہتے ہوئے ان کی کنٹسٹنٹ عاصم ریاض سے قربتیں بڑھیں۔ عاصم ریاض نے شو میں انہیں گھٹنے کے بل بیٹھ کر پرپوز کیا تھا۔ شو سے باہر آنے کے بعد سے دونوں کے تعلقات اور مضبوط ہوئے۔
 اداکارہ ہمانشی کھورانہ نے ’جسی گل‘، ’بادشاہ‘، ’جے سٹار ننجا‘، ’منکرت اولکھ ‘اور دیگر بڑے گلوکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے فلم ’ساڈا حق‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔ ہمانشی کھورنہ جتنی پاپولر ہیں۔ ان کے تنازعہ بھی اتنے ہی بڑے رہے ہیں۔  ’بگ باس 13‘ میں ان کے اور  انکی کو کنٹسٹنٹ رہیں شہناز گل کے درمیان گہری دشمنی بھی ہے۔ شو میں انٹری سے کرنے سے پہلے شہناز گل نے ان کے ایک گانے کو سب سے گھٹیا بتایا تھا۔
 اس کے بعد سے دونوں کے درمیان زبانی جنگ چھڑ گئی تھی۔ شو میں بھی دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی تھی۔ بعد میں ہمانشی نے شہناز گل کو زبردست جواب دیا تھا۔ گزشتہ سال ایک انٹرویو میں شہناز گل کے والد نے ہمانشی پر شہناز گل پر ٹارچر کرنے کا اور ان کو خودکشی کے لئے اکسانے کا الزام لگایا تھا۔ ہمانشی کھورانہ نے شہناز کے والد انٹرویو کے بعد ان سے معافی بھی مانگی تھی اور ساتھ ہی انہیں اپنی بیٹی کو سمجھا کی نصیحت بھی دے دی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  خوفناک تھرو۔۔۔ایمپائر علیم ڈار زخمی۔۔وڈیو دیکھیں کیا ہوا تھا۔۔؟