باکسر محمد وسیم کی رنگ میں رقص کی ویڈیو وائرل

Nov 27, 2021 | 22:01:PM
کولمبیا، باکسر، شکست، رقص کیا،
کیپشن: باکسر محمد وسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے محمد وسیم نے کولمبیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 3 باکسر کو شکست دینے کے بعد رنگ میں رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔
محمد وسیم نے گزشتہ روز دبئی میں ہونے والی فائٹ میں کولمبیا کے باکسر بریرا کو شکست دیکر ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔محمد وسیم کا پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا دو مرتبہ ڈبلیو بی سی سلور چیمپئن بنا ہوں اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے پر فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کولمبین فائٹر کے ساتھ بہت مشکل فائٹ تھی، ورلڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہوں، آگے بھی پاکستان کا نام روشن کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے رہنما سوئمنگ پول میں گر کر جاں بحق!ویڈیو آگئی
دوسری جانب ڈبلیو بی سی سلور چمپئن بننے کے بعد محمد وسیم کی رنگ میں رقص کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں محمد وسیم کے چہرے پر زخم بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں باکسرز کے درمیان یہ باؤٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں ہوئی، اس سے قبل پاکستان کے محمد وسیم 12 فائٹ جیت چکے ہیں جبکہ ایک میں انہیں شکست ہوئی ہے۔کولمبین باکسر، محمد وسیم سے زیادہ تجربہ کار ہیں،وہ 26 فائٹس میں حصہ لے چکے ہیں، انہوں نے 13 حریفوں کو ناک آؤٹ کیا جبکہ بریرا کو 3 میں شکست ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا کی بہن نے انڈین گانے پر ڈانس ریکارڈنگ کے دوران قریب کھڑےشخص کو تھپڑ مار دیا۔۔ ویڈیو وائرل