ویکسین نہ لگوانے والے  بچوں کا سکول میں داخلہ بند۔۔ وارننگ جاری

Nov 27, 2021 | 15:11:PM
ویکسی نیشن نہ کروانے والے طالبعلموں کا سکول میں داخلہ بند
کیپشن: طالبعلموں کی ویکسی نیشن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سکولوں میں بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا معاملہ، ابھی تک صرف 14 فیصد بچوں کی ویکسینیشن ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن متعدد ڈیڈ لائنز کے باوجود مکمل نہ ہوسکی ۔بارہ سال سے زائد عمر کے 39 لاکھ بچوں کی کورونا ویکسینیشن ہونا ابھی باقی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے بڑی خبر۔۔حکومت کا ہنگامی فیصلہ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بچوں کی ویکسینیشن کیلئے تمام اتھارٹیزکو ایک بار پھر سختی سے ہدایت جاری کردی ہے۔

 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 15 دسمبر تک تمام بچوں کی ویکسینیشن ہر صورت مکمل کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری سکول ہفتے میں کتنےدن بند رہیں گے؟نوٹیفکیشن جاری